ریلوے انتظامیہ نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں سمیت دیگر روٹس کو معطل کر دیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)ریلوے انتظامیہ نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں سمیت دیگر روٹس کو معطل کیا ہے . اپنے تازہ بیان میں ترجمان ریلوے نے کہا کہ جعفرایکسپریس کو پشاور اور لاہور کے درمیان معطل کیا گیا، خیبرمیل بھی پشاور اور لاہور کے درمیان معطل رہے گا .

ترجمان کا کہنا ہے کہ تیزگام ایکسپریس کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان معطل کیاگیا، باقی ٹرینیں اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چلتی رہیں خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری احتجاج کے سبب بھی ریل سروس متاثر . .

متعلقہ خبریں