بعض قوتیں افغانستان کی کشیدہ صورتحال کو کیش کرنا چاہتی ہیں ، حامد کرزئی کا انکشاف

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ بعض قوتیں افغانستان کے کشیدہ حالات کو کیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ، امن وامان کا قیام صرف افغان حکومت ذمہ داری ہے . العربیہ کو دیے انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ، امریکا بھی اس معاملے میں کام کر رہا ہے ،افغانستان خطے کا اہم ملک ہے .

حامد کرزئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان کئی دہائیوں سے پراسی وار کا مرکز ہے ، اس لئے یہ امریکہ کیلئے بھی اہم ملک ہے ،افغان انٹیلی جنس نے القاعدہ کی موجودگی کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں دیں . . .

متعلقہ خبریں