کورونا وباء ؛ ابوظہبی کے ولی عہد کا فرنٹ لائن ورکرز اور ان کے اہل خانہ کیلئے گولڈن ویزوں کا اعلان

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید نے حکام کو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو گولڈن ویزے جاری کرنے کی ہدایت کردی . اماراتی نیوز ادارے ’دی نیشنل‘ نے سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان اہل افراد میں انتقال کرجانے والے فرنٹ لائن ہیروز کے خاندان اور ممتاز افراد شامل ہیں جن کی غیر معمولی کاوشوں کی بدولت کورونا وباء کے دوران ملک اور اس کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملی ، یہ اقدام فرنٹ لائن ہیروز اور ان کے خاندانوں کو بہتر استحکام فراہم کرے گا ، اس کے علاوہ یہ ملک کی صحت عامہ کی حفاظت میں مدد کرنے والے پیشہ ور افراد کو طویل مدتی رہائش دے کر عالمی سطح کی پہلی دفاعی لائن کو برقرار رکھنے کے یو اے ای کے عزم کو بھی تقویت دے گا .

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ملک میں 10 سال تک رہائش فراہم کرتا ہے جب کہ عام ویزے عموماً دو یا تین سال کے لیے کارآمد ہوتے ہیں ، وبائی امراض کے دوران صف اول میں کام کرنے والے طبی عملے اور دیگر ضروری عملے نے اب تک اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے مفت پروازوں ‘ بچوں کے اسکول کی تعلیم کے اخراجات اور دیگر فوائد میں مدد حاصل کی ہے جب کہ اس ماہ ابوظہبی میں 500 ڈاکٹروں کو ویزا اقدام کے تحت طویل مدتی رہائش دی گئی . اسی طرح ابوظہبی میں ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیے مسلسل کوشش کے ایک حصے کے طور پر محکمہ صحت ابوظہبی اور ابوظہبی کے رہائشی دفتر نے اس ماہ کہا کہ مزید ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز کو گولڈن ویزے سے نوازا جائے گا ، ابوظہبی کی حکومت نے گولڈن ویزے کے حامل افراد کو ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے کے لیے دو آپشنز بتائے ہیں ، پہلے آپشن کے تحت آپ کا آجر آپ کا احاطہ کرتا رہتا ہے جیسا کہ اس نے آپ کو کمپنی کے زیر کفالت ویزا فراہم کرتے وقت کیا تھا جب کہ دوسرا ان لوگوں کا احاطہ کرتا ہے جن کے اپنے کاروبار ہیں اور جو اپنے خاندان اور بچوں کی کفالت کرتے ہیں ، اس کے لیے درخواستیں رہائشیوں کے دفتر کے ذریعے دی جا سکتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں