جام کمال کے کراچی میں ڈیرے نیک نیتی سے عوام کی خدمت کی

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ میرجام کمال خان نے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد کراچی میں ڈیرے ڈال لیئے ہیں اورسیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی سے کراچی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں معروف بزرگ شخصیت پیر گل شاہ جیلانی۔پیر فرید شاہ جیلانی۔پیراسد شاہ جیلانی نواز علی شاہوک نے ملاقات کی اور ضلع لسبیلہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی نے اپنی رہائشگاہ پرمختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت کے لیے اقتدارنہیں جذبے کی ضرورت ہے اقتدار رہے یا نہ رہے لیکن ضلع لسبیلہ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تین سالہ دور اقتدار میں پورے بلوچستان سمیت ضلع لسبیلہ کے عوام کی نیک نیتی سے خدمت کی ہے اور انشا اللہ اب بھی اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ لسبیلہ کے عوام کے حقوق کی پاسداری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے لسبیلہ کے عوام نے ہمیں جو اعزاز بخشاہے عوام کے اعتماد کوکبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

Recent Posts

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

17 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

27 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

42 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

53 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

1 hour ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

1 hour ago