کراچی(قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے جس کی حفاظت کیلئے صدر مملکت کی سیکیورٹی کے برابر حفاظتی انتظامات اٹھائے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے پاکستان پہنچی جس کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے۔ طیارے کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ٹیم کو 6 خصوصی گاڑیوں سے کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون لایا گیا۔
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کی ذمہ داری سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو کے حوالے کی گئی ہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور انتظامی افسران سمیت 28 ارکان کو خصوصی گاڑیوں میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم یکم نومبر کو پاکستان پہنچے گی اور اپنے دورے کے دوران 8 نومبر سے 14 نومبر کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی جس کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2021 کھیلنے کیلئے زمبابوے روانہ ہو جائے گی۔
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت سٹیفنی ٹیلر کر رہی ہیں دیگر کھلاڑیوں میں انیسا محمد، عالیہ الینی، شی مین کیمبل، شمیلیا کونیل، دی ایندرا ڈوٹن، شینیتا گریمونڈ، شینیل ہینری، قیانا جوزف، کائیشیا نائٹ، کائشونا نائٹ، ہائیلی میتھیوز، چھیڈین نیشن، شکیرا سلمان، راشدہ ولیمز، ٹریولنگ ریزروز، چیری این فریزر، شبیکا گجناجی اور کرشما رام ہرک شامل ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…