نیو دہلی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کوہلی الیون کی عبرتناک شکست پر کہا کہ الفاظ کم پڑ گئے ہیں اور بولنے کے لئے باقی کچھ نہیں بچا ۔
اپنی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست پر لیجنڈری کرکٹر کپل دیو پھٹ پڑے ، کہا آئی پی ایل کو دنیا کی سب سے بڑی لیگ کہنے والے کرکٹرز دیکھ لیں کہ وہ کس طرح شکست سے دوچار ہوئے ۔
دوسری جانب ، بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شکست کا ملبہ آئی سی سی پر ڈال دیا ، کہا ہم 10 روز میں صرف دو بار کھیلے ، یہ بہت لمبی بریک ہے ۔
اپنے بیان میں بھارتی کپتان نے آئی سی سی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 دنوں کی لمبی بریک کے باعث ہم بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں کمزور ثابت ہوئے ، انہوں نے قوم کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر معافی بھی مانگی ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے بعد کیویز نے بھی بھارتی سورماؤں کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ، نیوزی لینڈ نے 111 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کیا ، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 49 جبکہ کین ولیم سن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…