گھٹنے کا درد دور کرنے کا آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھٹنوں میں درد رہنے کی شکایت عموماً عمررسیدہ افراد کو رہتی ہے لیکن آج کل خوراک میں کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء کی کمی کے باعث کم عمری میں بھی ہڈیاں اور جوڑ درد کرنے لگتے ہیں۔
اس درد سے نجات کے لئے کئی قسم کے علاج اور دوائیوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ درد ٹھیک ہوجائے ۔اسکے علاوہ گھریلو ٹوٹکوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جس میں سکائی، تیل کی مالش وغیرہ شامل ہیں۔
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی امراض میں لائٹ تھراپی بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے اسی لئے ماہرین نے ایک چھوٹا لیزر آلہ متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے خاص لیزر روشنی ڈال کر درد کو دور کیا جاسکتا ہے اور اس آلے کا نام نی پلس ہے۔
اس آلے میں س میں جدید لیزر نصب ہے جو خون کی باریک نالیوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے، اندرونی سوزش کم کرتی ہے اور جسم کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ ازخود اپنی مرمت کرکے خامی کو دور کرسکے۔

اپنے مخصوص ڈیزائن اور مقناطیسی پینل کی وجہ سے پٹی گھٹنوں کے گرد اچھی طرح لپٹ جاتی ہے اور درست مقام پر روشنی پھینکتی ہے۔ اس سے اطراف میں خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے، سوزش کم ہوتی ہے اورجلن پیدا کرنے والے سائٹوکائنز کی پیداوار کم ہوجاتی ہے۔

Recent Posts

کرکٹرز بھی اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں بول اُٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ)اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں قومی…

6 mins ago

آئرلینڈ کیخلاف شکست؛ رمیز راجا نے بھی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی آئرلینڈ…

18 mins ago

کوئٹہ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول مہنگے فروخت ہونے لگے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول اوپن مارکیٹ سے…

32 mins ago

راحیلہ درانی کی گزشتہ روز ٹراما سینٹر سول اسپتال آمد، فائرنگ سے زخمی خاتون ٹیچر کی عیادت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی گزشتہ روز سول اسپتال ٹراما سینٹر آمد۔…

41 mins ago

ایوارڈز تقریب میں علیزے شاہ اور آئمہ بولڈ ملبوسات پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی نجی انٹرٹینمنٹ چینل کی جانب سے منعقدہ اسٹائل ایوارڈز میں اداکاراں…

49 mins ago

نرسوں کو شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

نرسنگ اسٹاف کا کام زیادہ سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کو بہتر بنانے…

1 hour ago