’پہلے پاکستان میں کھیلنا خطرناک تھا، اب پاکستانی ٹیم کے خلاف کھیلنا خطرناک ہو گیا‘

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق جادوگر سپنر سعید اجمل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سے متعلق انتہائی دلچسپ تبصرہ کر کے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والی ٹیموں کو ٹرول کر دیا۔
سعید اجمل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک مہینے پہلے کہا جارہا تھا کہ پاکستان میں کھیلنا خطرناک ہے لیکن اب ایک مہینے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم سے کھیلنا خطرناک ہوگیا ہے۔ سعید اجمل کے اس گہرے مگر انتہائی دلچسپ اور قوم کے دل کی ترجمانی سے بھرپور اس تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا جبکہ سابق کرکٹر کی ٹوئٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر وائرل بھی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلے بھارت کو 10 وکٹوں کی بدترین شکست سے دوچار کیا اور پھر عین موقع پر پاکستان کا دورہ منسوح کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی 5 وکٹوں سے ہرایا۔
پاکستان کا تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف ہوا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آصف علی کے شاندار چھکوں کی بدولت 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی اور یوں گروپ 2 میں پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کی پوزیشن ابتر صورتحال سے دوچار ہے جسے پاکستان نے عبرتناک شکست سے تو دوچار کیا ہی تھا مگر گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے بھا رتی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم کر دئیے ہیں۔

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

23 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

33 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

42 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

52 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

1 hour ago