ٹی ایل پی سے معاہدہ، راولپنڈی اور اسلام آباد سے کنٹینر زہٹا دیے گئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے ۔ ٹی ایل پی سے معاہدے کے بعد احتجاج کے پیش نظر بند کی جانے والی تمام سڑکوں سے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں ۔اسلام اباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی تمام سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق راولپنڈی میں کالعدم ٹی ایل پی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر بند کی جانے والی تمام سڑکوں سے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں۔ مری روڈ، فیض آباد سے تمام کنٹینر کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیاہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق صدر اور ملحقہ سڑکوں سے بھی ڈائیورشن کو ختم کیا جا رہا ہے۔نائنتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم روڈ کو ٹریفک کیلئے کھولا جا رہا ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد کے ارد گرد مری روڈ اور آئی جے پی روڈ سے رکاوٹیں ختم کی جا رہی ہیں ۔ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے روڈ کلیئر ہونے پر شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

10 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

15 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

23 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

29 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

36 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

48 mins ago