(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور ہو گا، کالعدم مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدے پر کورکمیٹی کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان مختلف قومی امور پر کورکمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ ثابت قدم رہےہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان، سعودی عرب گہرے روابط کو سود مند تذویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں ، تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اورسعودی وژن 2030 کا مقصد تجارتی روابط کا فروغ ہے ، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد خوش آئند رہا، دونوں ممالک کے نجی اور کارپوریٹ سیکٹر کو قریب لانے کیلئے انویسٹمنٹ فورم مواقع فراہم کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وژن 2030 کے تحت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے پر سعودی قیادت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…