کراچی(قدرت روزنامہ) شارع فیصل سے متصل رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کا کنٹرول انتظامیہ نے حاصل کر لیا ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو خالی کردیا گیا ، نسلہ ٹاور 95 فیصد خالی ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ کی جانب سے کثیرالمنزلہ عمارت کو ابھی تک سیل نہ کیا جاسکا۔
نسلہ ٹاور سے تمام خاندان منتقل ہوچکے ہیں ،صرف ایک فلیٹ کا مکمل سامان ابھی بھی عمارت میں موجود ہے، یہ فلیٹ بیرون ملک مقیم شہری کا ہے۔
نسلہ ٹاور کے مختلف فلیٹوں میں بھاری فرنیچر تاحال موجود ہے،عمارت کی بجلی بند ہونے کے باعث لفٹ بند ہیں ، جس کی وجہ سے بھاری سامان منتقل نہیں کیا جاسکا۔
اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے میڈیا کی موجودگی میں متاثرین کو سامان نکالنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ضلعی انتظامیہ یقین دہانی کے باوجود عمارت خالی کرانے میں رہائشیوں سے تعاون نہیں کررہی۔
نسلہ متاثرین نے مخصوص مدت تک کے لئے عمارت کی بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
رہائشیوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے دردمندانہ اپیل کی تھی کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے بغیر ان کے گھر خالی نہ کرائے جائیں۔
رہائشیوں کا مطالبہ ہےکہ بلڈر سے پیسے لے کر دلوائیں پھر بھلے نسلہ ٹاور کو گرادیں۔
کمشنر کراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاور گرانے کا ٹھیکہ دینے کے لیے 8 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔
اس سے قبل نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے متعلق اخبارات میں بھی اشتہار شائع کروا دئیے گئے تھے۔
کمشنرکراچی نے نسلہ ٹاورگرانے سے متعلق اخبارات میں شائع کردہ اشتہار میں کہا کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔
اشتہار میں کہا گیا کہ عمارت کو دھماکے سے اڑانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو فوقیت دی جائے گی، کمپنیاں تین دن میں سفارشات کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…