واضح رہے کہ بھارت کو اپنے ابتدائی دو میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا . یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی . پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کھانے کے بعد بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پانچوےنمبر پر موجود ہے . . .
(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اب بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے .
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد کان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے ایونٹ میں اپنے دو بڑے میچزجس طرح کھیلے ہیں، اس کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا ایک معجزے کے سوا کچھ نہیں ہوگا .
متعلقہ خبریں