آئی فون کی نئی ڈیوائس کی لانچ سے متعلق بڑی خبر!

(قدرت روزنامہ)بلومبرگ سے تعلق رکھنے والے مارک گرمن نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 آئندہ ہفتے متعارف کرائے گی۔

گزشتہ روز یعنی بدھ کو گُرمن کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ نیا آئی فون ایس ای 4عنقریب متعارف کرایا جانے والا ہے اور آئندہ ہفتے تک جب کمپنی کی جانب سے بریفنگ کی جائے گی، اس کا اعلان کر دیا جانا چاہیئے۔ جمعرات کو ایک چھوٹا سا اعلان ہوگا جبکہ جمعے کو ایپل ویژن پرو کے نمائندے ایک اعلان کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مارک گرمن نے اپنے ٹویٹ مین آئی فون ایس ای 4 کے لانچ ایونٹ کا ذکر نہیں کیا ہے، تو عین ممکن ہے ڈیوائس کے متعلق باقاعدہ طور پر ایک پریس ریلیز سے آگاہ کیا جائے۔

آئی فون ایس ای 4 کے متعلق عرصے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ آئی فون 14 سے مشابہ ہوگا۔ اس میں 6.06 انچ کی ایف ایچ ڈی+ ایل ٹی پی ایس او ایل ای ڈی اسکرین 60 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگی اور فون کے سامنے چہرے کی شناخت کے لیے ایک نوچ اور کیمرا ہوگا۔

واضح رہے فون میں اے 18 چپ، 8 جی بی ریم، 48 میگا پکسل کیمرا اور 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا کی شمولیت بھی متوقع ہے۔