وزیراعظم عمران خان کا افغان صدر کے الزامات پر جواب

تاشقند(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔افغان صدر اشرف غنی نے وسطی و جنوبی ایشیائی رابطہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے۔اشرف غنی نے مزید کہا کہ اگر بات چیت نا ہوئی تو ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے، یہ امن
کے لیے آخری موقع ہے۔اشرف غنی کے الزامات پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اشرف غنی کی جانب سے الزام لگایا جا رہا ہے جو سراسر بے بنیاد ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرانا شدید ناانصافی ہے، دنیا میں کوئی ملک افغان امن کےلیے سب سے زیادہ کوششیں کررہاہے تو وہ پاکستان ہے، افغانستان میں امن کے لیے سب سے زیادہ پاکستان نے قربانیاں دیں۔وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم کہہ رہے تھے کہ طالبان سے بات چیت کریں تب بات چیت نہیں کی گئی، اب طالبان فتح کے قریب ہیں تو بات چیت کی بات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب طالبان کو افغانستان میں فتح نظر آ رہی ہے تو وہ اب پاکستان کی کیوں سنیں گے؟ سمجھوتا کیوں کریں گے؟ جب افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ نیٹو افواج موجود تھیں اُس وقت طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہیے تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کے آپس میں جڑنے کے لیے بڑا چیلنج مسئلہ کشمیر ہے ، اگر پاکستان اور بھارت تنازعات حل کر لیں تو سارا خطہ بدل جائےگا۔

Recent Posts

عثمان وزیر نے حکومتی سپورٹ کے بغیر ہی اپنی مسلسل 13ویں فائٹ جیت لی

بنکاک(قدرت روزنامہ)پاکستان کے انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشل فائٹ جیت لی۔بنکاک تھائی…

22 mins ago

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے بعد شہر قائد میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،جس کے…

32 mins ago

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی عالیہ حمزہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی…

55 mins ago

میرے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانا بند کی جائیں، کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کا منہ بند کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے ایک بار پھر اپنے حاملہ ہونے کی خبریں…

1 hour ago

ذمہ دار ریاست کے بجائے وقتی اشتعال اور عجلت میں فیصلے کیے جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے…

1 hour ago

نادر علی نے پوڈکاسٹ میں نامناسب اور بیہودہ سوالات کر کے مجھے شرمسار کیا ، اداکارہ متھیرا کا بیان

کراچی (قدرت روزنامہ)ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ ان سے…

1 hour ago