اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چنے کی دال جو سب ہی خواتین گھر میں مختلف طریقوں سے بناتی ہیں کبھی دال کو گوشت کے ساتھ، کبھی شامی کباب میں اور کبھی انڈوں کے ساتھ۔ مگر کھانے کے بعد اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ پیٹ خراب ہو جاتا ہے یا تو گیس ہوجاتی ہے کیونکہ دال جلدی ہضم نہیں ہوتی اس کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں بھی دال کھآنے کے بعد ہضم نہ ہونے کے مسائل تو ہیں ہم آپ کو بتا رہے ہیں اس کو پکانے کا ایسا طریقہ جس کو جان کر آپ کو گیس کے مسائل نہیں ہوں گے۔
طریقہ:
• چنا دال کو پکانے سے ایک رات پہلے بھگو دیں اور پھر اگلے دن جب چاہیں اس کو پکالیں۔
• پکانے کے لئے آپ اس کو پہلے ابالیں، پھر اس میں تھوڑا سا لہسن اور آئل ڈال کر بھون لیں۔
• اب اس میں حسبِ ضرورت پانی، پسا ہوا خشک دھنیا، ہلدی، لہسن، پیاز، زیرہ، نمک اور سرخ مرچ ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ اس کو تقریباً آدھا گھنٹہ پکائیں۔
• اس کے بعد جب اس میں پانی آدھا رہ جائے تو دال میں چمچ چلائیں پھر ساتھ ہی اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ تقریباً 10منٹ کے بعد اس کو چولہے سے اتار لیں۔
• لیجیئے تیار ہے آپکی چنا دال جو بنے بھی جلدی اور پیٹ میں گیس بھی نہ کرے۔
• بس اب ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈالیں اور کھانے کے لئے پیش کردیں۔
دال کو کھانے سے پیٹ میں گیس کیوں ہوتا ہے؟
دال میں زیادہ مقدار میں فائبر ہوتے ہیں جن کو کھانے سے پیٹ میں گیس، پیٹ کا پھولنا اور قبض جیسے مسائل ہوجاتے ہیں۔
فوائد:
ذیابطیس کے مریضوں کے لیے:
اس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتے ہیں اور اس میں موجود فائبر جسم میں سے فاضل شکر کو خارج کر کے خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے-
ہڈیاں مضبوط:
دال میں موجود کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے اہم ہیں۔اس کو کھانے سے دانت بھی اچھے ہوجاتے ہیں۔ اور یورک ایسڈ کے مسائل بھی کم ہوتے ہیں۔
جلد:
چنے کی دال میں زنک اور اینٹی آکسائیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو نہ صرف جلد کو صاف اور تروتازہ بناتے ہیں بلکہ ہمارا مدافعتی نظام بھی مضبوط بناتے ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…