لوگ پوچھ رہے ہیں اتنی جلدی ریٹائرمنٹ کیوں، لیکن میرے پاس کوئی جواب نہیں ۔۔ افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنے آخری انٹرویو کے دوران رو پڑے

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ)افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان آج اپنے کیرئیر کا آخری میچ نمیبیا کے خلاف ابو ظہبی کے میدان میں کھیل رہے ہیں۔ آج کا دن ان کے لیے کافی بھاری اور دکھ سے بھرپور ہے۔
اصغرافغان نے اپنے آخری انٹرویو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا،لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں اتنی جلدی ریٹائرمنٹ کیوں، لیکن میرےپاس کوئی جواب نہیں۔افغان سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا موقع ہے، ریٹائرمنٹ کا مقصد نوجوان پلیئرزکو موقع دینا ہے، انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔
سابق افغان کپتان کا کہنا تھا کہ اپنی فیملی اور تمام ہم وطنوں کی جانب سے بھر پور سپورٹ کی گیا، اس پر ان سب کا شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ اصغر افغان کی جانب سے 6 ٹیسٹ ،114 ون ڈے انٹرنیشنل اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی گئی۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

7 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

26 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

38 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

43 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

52 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago