ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی نے عہدے سے استعفی دیدیا، وجہ کیابنی ؟ جمعے کے دن بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی نے عہدے سے استعفی دے دیا . یوٹیلیٹی اسٹورز کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرلودھی نے اپنے استعفے کے حوالے سے ابھی کوئی بیان نہیں دیا .

ذرائع نے بتایا کہ عمر لودھی کو مزید تین سال کیلئے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی، یہ منظوری وزارت صنعت اور یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ نے دی تھی . واضح رہے کہ گزشتہ برس چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ذوالقرنین علی خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے، چینی، گھی کی خریداری میں لمبے ہاتھ مارے گئے ہیں، اور انھوں نے اس کا ذمے دار ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی کو قرار دیا تھا، اور کہا تھا کہ عمر لودھی کام نہیں کرتے اور پاسکو سے سستی گندم خرید کر بھی نہیں اٹھائی اور ملوں سے مہنگا آٹا خریدا . . .

متعلقہ خبریں