ڈسپرین کے ایک گولی سے کریں گھر کی صفائی۔۔ جانیں اس سے صفائی کے 4 ایسے طریقے جو گھر کو چمکانے کے ساتھ ساتھ آپ کو حیران بھی کردیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسپرین سر درد سے لے کر بخار اور درد کو ختم کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی ایک عام گولی ہے جس کو سب ہی مزے سے کھا لیتے ہیں کیونکہ یہ کڑوی نہیں ہوتی اور پانی میں گھول کر اکثر بچے بھی اس کو پی جاتے ہیں۔ مگر یہ صرف صحت کے حوالے سے ہی مددگار نہیں ہوتی بلکہ گھر کی صفائی و کلیننگ میں بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ دراصل ڈسپرین کی گولیوں میں (Salicylic acid) سیلیسیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو اس کے کارآمد ہونے کی بڑی وجہ ہے۔ آج ہم آپ کو ڈسپرین کی گولی سے گھر کی صفائی کے چند آسان نسخے بتاتے ہیں جو واقعی کارآمد بھی ہیں اور کم وقت میں اچھی صفائی کے سستے ٹانک بھی ثابت ہوں گے۔

ٹپس:

دیواروں کی سیلن:
دیواروں پر اکثر سیلن پڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ خراب ہوجاتی ہیں اور ان کا رنگ جھڑنے لگتا ہے۔ ڈسپرین کی چند گولیوں کو پیس لیں اور سیلن والی جگہ پر اس کا پاؤڈر لگا کر چھوڑ دیں اور ایک سے دو گھنٹے بعد کپڑے سے صاف کرلیں یہ سیلن ختم کرنے کا ایک آسان نسخہ ہے مگر مکمل رزلٹ کے لئے اس طریقے کو روزانہ استعمال کریں۔

باتھ روم کی صفائی:
باتھ روم کی صفائی کرنے میں بھی یہی ڈسپرین آپ کی مدد کرتی ہے۔ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں ڈسپرین کی گولی کو گھول لیں اور ذرا سا واشنگ پاؤڈر ڈالیں اور مکس کرکے اچھی طرح باتھ روم رگڑ کر دھولیں۔ اس سے کم وقت میں آپ کا باتھ روم چمک کر صاف ہوجائے گا۔

داغوں کی صفائی:
گھر کے کونوں یا کیبنٹس پر لگے داغوں کو صاف کرنے کے لئے ایک گولی ڈسپرین آپ کی مدد کرسکتی ہے۔ جس جگہ داغ ہیں اس کو گولی کی مدد سے رگڑیں اور پھر اس کو پانی سے دھولیں۔اور اگر اس سے صاف نہ ہو تو ایک گلاس پانی میں ڈسپرین ڈالیں اور اس میں آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈال لیں اور اس کو داغوں پر لگا کر صاف کریں ۔ یہ بھی صفائی کے لئے بہت مفید ہے۔

کچن کی دیواروں پر تیل:
کچن کی دیواروں پر تیل کی چھینٹیں لگنے کی وجہ سے گندگی جلد آجاتی ہے اور دھول چپک جاتی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے بھی آپ ڈسپرین کے پانی سے صاف کریں، تیل جلد ہی نکل جائے گا اور آپ کا کچن چمک جائے گا۔

Recent Posts

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

7 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

25 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

8 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

8 hours ago