کوئٹہ، سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں۔ آلو ساڑھے چارسو روپے دہڑی، ٹماٹر ایک سو روپے کلو تک پہنچ گیا، یہی نہیں ہر سبزی کے نرخ میں 70 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

کوئٹہ میں عوام کے لئے صرف اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہی نہیں بلکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ شہری مہنگائی سے پریشان ہیں۔ ٹماٹر 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے کلو، لہسن 150 روپے اضافے کے ساتھ 350 روپے، ادرک 350 سے بڑھ کر 400 روپے، سبز مرچ 150 روپے کلو جبکہ مٹر 300 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ دیگر روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافے نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔

سبزی منڈی سے لایا ہوا مال مہنگا ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اب عوام کی مجبوری ہے کہ وہ انہیں مہنگے داموں ہی خرید رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اب ضلعی انتظامیہ سے گلہ کرنا بھی بے سود ہے، نہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹی ہے اور نہ ہی کوئی حکومت میں اب کوئی سننے والا جو بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پا سکے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

5 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

15 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

24 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

30 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

39 mins ago

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

52 mins ago