وزیراعلیٰ مریم نواز کا کوئٹہ میں 9 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں کوئلہ کی کان کے قریب دھماکے سے 9 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔