پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد پر نایاب آرہ مچھلی جال میں آگئی

جیوانی (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد پرنایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آگئی . ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے مطابق 29 اکتوبر کو جیوانی کے ساحل پر ماہی گیروں نے مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی .

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق آرہ مچھلی نایاب آبی حیات ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ آرہ مچھلی پچھلے کئی برسوں سے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے، پچھلے دس برسوں میں نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کے صرف 3 شواہد سامنے آئے ہیں . ماہرین کے مطابق سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 2016 میں آرہ مچھلی کے شکار اور تجارت پر مکمل پابندی عائد کردی تھی . . .

متعلقہ خبریں