دوست ہو تو چین جیسا ، جو کہا کر دکھایا۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی . ذرائع کاکہناہے کہ پی کے 6852 بیجنگ سے کورونا ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گئی، چین سے سائینو ویک ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں،ذرائع کا مزید کہناہے کہ پاکستان نے 15 لاکھ سائینوویک ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ حکام نے ویکسین ای پی آئی کے حوالے کر دی .

ذرائع کاکہناہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی ایک کروڑ ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں، چین سے 20 لاکھ ویکسین ڈوز کی گزشتہ کھیپ 13 جولائی کو لائی گئی تھی ،رواں ماہ کورونا ویکسین کی قریباً ڈیڑھ کروڑ ڈوز پاکستان پہنچیں گی،ذرائع کاکہناہے کہ رواں ماہ 85 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز پاکستان لائی جا چکی ہیں، چین سے 20 لاکھ سائینو فارم، 55 لاکھ سائینوویک ڈوز لائی جا چکی ہیں،اس کے علاوہ پاکستان کو رواں ماہ کوویکس سے 25 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز مل چکی ہیں . . .

متعلقہ خبریں