مریم نواز اور شہباز شریف کے اکٹھے جلسے میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟ رانا ثنا اللہ کھل کر بول پڑے

ڈیرہ غازی خان(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج ڈیرہ غازی خان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف خطاب کریں گے لیکن نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز آج کے جلسے میں شرکت نہیں کر رہیں ، سوشل میڈیا پر دونوں

چچا بھتیجی کے کے اکٹھے کسی بھی جلسے میں شرکت نہ کرنے کی چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں جس پر رانا ثناءاللہ بھی بول پڑے ہیں ۔رانا ثناءاللہ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے جہاں ان سے پوچھا گیا کہ مریم اور شہباز ایک ہی جلسے میں کیوں نہیں آتے ، رانا ثناءاللہ نے جواب دیا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جس جلسے میں مریم نواز ہوں وہاں شہباز شریف نہیں ہوتے ،جلسے میں لیگی لیڈر شپ میں سے ایک کا ہی خطاب ہونا ہوتا ہے،پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزینش کے طور پر کام کریں گے ، وقت آگے بڑھنے کا ہے ، ن لیگ اور جے یو آئی (ف) مل کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے ، حکومت کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے جبکہ ملک میں فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں ۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

11 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

16 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

24 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

30 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

37 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

49 mins ago