شعیب ملک سے صحافی کا بھارتی ٹیم کی شکست پر سوال ! آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا؟ جان کر ثانیہ مرزا بھی حیران رہ جائیں

دبئی (قدرت روزنامہ)شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی دوسری ٹیم پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ، ہمارا فوکس پاکستان ٹیم اور میچز پر ہے ۔قومی ٹیم کے کھلاڑی باز شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلسل جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال اس وقت بہت ہائی ہے ، کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بہت محنت کی جو رنگ لارہی ہے ، پہلے ہی میچ میں کامیابی سے مورال بہت ہائی ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ حسن علی فائٹر ہے وہ کم بیک کرے گا ، ایک دو چمیز میں پرفارمنس نہیں ہوئی تو کوئی زیادہ بڑی بات نہیں ہے ، حسن علی میچ ونرکھلاڑی ہے، بابراعظم کی کپتانی میں نکھار آتا جارہاہے ، بابر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ کپتانی میں بیٹنگ کا پریشر نہیں لے رہے ہیں ،

پہلے اور اب کے بابراعظم میں بڑافرق ہے۔شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسری ٹیم پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ، ہمار افوکس پاکستان ٹیم اور میچز پر ہے ، ورلڈ کپ کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بھی نہیں سو چ رہاہوں ، آئی سی سی ٹورنامنٹ میں مستقل مزاجی اچھی بات ہے ۔ٹیم مینجمنٹ نے واضھ کیاہے کہ اپنا فوکس صرف شاٹ پر رکھیں ، نتائج آپ خود نہیں دے سکتے ، مینجمنٹ کے اعتماد سے کھلاڑیوں پر دباﺅ کم ہوا۔ ان کا کہناتھا کہ بائیو سیکیور ببل آسان نہیں ہے ، اچھی بات یہ ہے کہ ببل میں اس وقت فیملیز ہمارے ساتھ ہیںجس سے زیادہ مشکل نہیں ہوئی ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے،پاکستان ٹیم اگلے میچز کی تیاری کررہی ہے۔

Recent Posts

چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل ) نے آئندہ چند…

1 min ago

آئی ایم ایف نے مزید 1300 ارب کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے آئندہ بجٹ میں…

5 mins ago

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہِ پاکستان کا امکان، پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے دورہ…

9 mins ago

سرفراز بگٹی نے غیر قانونی طور پر الیکشن لڑا، ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے، نوابزادہ گہرام بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ…

17 mins ago

حکمران اقتدار کو طول دینے کیلئے منفی اقدامات کر رہے ہیں ، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ موجودہ…

22 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کی پٹیشن، کمشنر مکران، ڈی سی گوادر فریق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کر دی…

30 mins ago