پیٹرول مزید 20روپے مہنگا ہونے کا امکان ،عید سے قبل شہریوں کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے بڑی عید سے قبل عوام پر پٹرول بم گرایا اور پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں40.5روپے کا اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم معاشی ماہرین نے حکومت پر تنقید کرنے والی عوام کو پٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معاشی ماہرین نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے اور یہ ٹارگٹ بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حاصل کیا جائے گا۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ ابھی پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر مزید اضافہ کیا جائے گا۔
پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ ئے گا اور معیشت پر اس کا منفی اثر پڑے گا ۔معروف معاشی ماہر ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اسی وجہ سے حکومت کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔اگر تیل کی قیمتیں نہ بڑھائی جاتیں تو سبسڈی زیادہ دینا پڑنی تھی ،جس طرح سے تیل کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں اس سے معیشت پر برا اثر پڑ ے گا ۔ ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ میرے حساب سے ابھی مزید 20 روپے فی لٹر اضافہ کیا جائے گا اور یہ اضافہ آ ہستہ آ ہستہ کیا جائے گا ۔ پٹرول مہنگا ہونے سے دالیں، سبزیاں اور ٹرانسپورٹ مہنگی ہو جائے گی، معیشت پر خراب اثر آ ئے گا اور مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ۔انہوں نے عوام کو مزید ٹیکسز عائد ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ حکومت ابھی ڈائر یکٹ اور ان ڈائریکٹ مزید ٹیکس لگائے گی ،اس سب صورتحال سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا ۔ جبکہ معاشی ماہر ڈاکٹر قیس اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس اکٹھا کرنے کے اہداف رکھے ہوئے ہیں اور حکومت یہ اہداف یہیں سے حاصل کرنا چاہ رہی ہے ۔ پٹرول کی قیمتیں جس طرح عید سے پہلے ہی بڑھا ئی گئی ہیں اس سے قربانی کا جانور بھی مہنگا ہو جائے گا ۔اس اضافے سے معیشت پر جہاں بڑا اثر پڑے گا وہیں عام اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ یہ اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گا ۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

48 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

55 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago