رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری، میئر لاہور مبشر جاوید نے تبلیغی مرکز کا دورہ کیا، پیچ ورکس، پارکنگ ، سٹریٹ لائٹس اور نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ رائیونڈ میں بڑے تبلیغی اجتماع کے لیے تیاریاں جاری ہیں، میئر لاہور مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے لوگ اجتماع میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں، جن کی سہولت کے لیے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے.
اجتماع دو مرحلوں چار سے 7 نومبر اور 11 سے 14 نومبر تک جاری رہے گا، تیاریوں کے حوالے سے پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے، اجتماع میں دس محکموں کے عارضی کیمپس ،ساڑھے چار سو لائٹ پول،پچاس جرنیٹر ،4سو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے، کنٹرول روم اے سی رائیونڈ کے آفس میں فعال کیا جائے گا,افسران کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں.
ٹریفک پلان کا نقشہ جاری کیا جائے گا،حویلی روڈ سے رائیونڈ روڈ روہی نالہ ،پاجیاں چوک سے اجتماع چوک تک عارضی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ڈینگی خطرات کے پیش نظر سپرے کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں.چار سو سینٹری ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔رائیونڈ روڈ کی پارکنگ ایریا میں ایک لاکھ گاڑیوں کی جگہ تیار کی جا رہی ہے، سول ڈیفنس ،ریسکیو، ایل ڈبلیو ایم سی ،لیسکو،واسا ،سوئی گیس،پی ٹی اے ،پولیس ،ایم سی ایل کے کیمپ فعال کئے جائیں گے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

2 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

7 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

15 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

21 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

28 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

40 mins ago