حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں، وزیراعظم کی رخصتی یقینی ہے

پشاور(قدرت روزنامہ)و مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان ایک وعدہ بتائیں جو انہوں نے پورا کیا ہو۔جنگ نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں، وزیراعظم کی رخصتی یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے عوام کے سامنے لائے جائیں۔
عمران خان چوروں کو بچانے کے لیے نئے نئے حربے اپنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے تھے دو ہزار لوگ میرے خلاف نکلے تو ملک چھوڑ دوں گا وہ بیان کہاں گیا؟۔امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صحافیوں کی زبانوں پر بھی تالے لگانا چاہتے ہیں۔ضرورت پڑی تو لانگ مارچ کرکے اس حکومت کو باہر کریں گے۔

ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ حکومتی اراکین کا یہ حال ہے کہ کہتے ہیں روزانہ فرشتے نرخ نامے بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے مردان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کر دی۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ ہر صبح فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر طفیل انجم کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اس بیان پر قائم ہیں کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے۔انہوں نے کہا کہ فرشتے کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کی بات ٹھیک نہیں، یہ بات وہ واپس لیتے ہیں۔س سے قبل وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کو ایک مشورہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں،روٹی کے100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کھائیں، چائے میں چینی کے100 دانوں میں سے 9 دانے کم ڈالیں، 9 فیصد مہنگائی کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، چینی بہت مہنگی ہے، عوام کو چاہیے روٹی اور چینی کم استعمال کریں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

1 hour ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

1 hour ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

2 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

3 hours ago