وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پیکیج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے مہنگائی کے حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں پڑے پیکج کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر تشویش ہے، توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، وزیراعظم ایک دو روز میں مہنگائی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان کریں گے، ایک کروڑ سے زائد آبادی اس پیکیج سے براہ راست مستفید ہوگی، اعظم سواتی اور میرے خلاف الیکشن کمیشن کے نوٹسز بے بنیاد اور ناانصافی پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات

ونشریات فواد چوہدری نے پیر کو یہاں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی اور خیبر پختونخوا و پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو بنیادی ایجنڈوں پر بات ہوئی، وزیراعظم ایک دو روز میں مہنگائی کے حوالے سے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے جس کے نتیجے میں ایک کروڑ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم توانائی کے بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں۔ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات براہ راست ہوں گے، وزیراعظم اور کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں شہروں اور اضلاع کے میئرز کے انتخابات براہ راست ہوں گے، وزیراعظم نے پہلے دن سے ڈائریکٹ ڈیموکریسی کا وعدہ کیا تھا، اس ضمن میں تیاری حتمی مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پوری پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لئے متحرک ہوں، پنجاب کے اضلاع میں نامزدگی کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، اسی طرح خیبر پختونخوا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لئے مہم شروع ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعظم سواتی اور میرے اوپر نوٹس زیادتی پر مبنی ہے جسے فوری واپس ہونا چاہئے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی اور چوہدری فواد حسین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس پر پوری کور کمیٹی نے تشویش ظاہر کی ہے، جمہوری ملکوں میں جمہوری رویئے اس طرح نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک دو روز میں قوم کو اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور مہنگائی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

1 hour ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

1 hour ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

2 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

3 hours ago