اٹلس ہونڈا نے عوامی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 4000 روپے سے لیکر 5000 روپے تک کا اضافہ کر دیا . بتایاگیاہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور خام مال مہنگا ہونے سے مقامی موٹر سائیکل ساز کمپنوں نے موٹر سائیکل کے دام بڑھا دیئے، اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 4000روپے سے لیکر 5000روپے تک کا اضافہ کر دیا .

سڑکوں پر سب سے زیادہ نظر آنیوالی 70 سی سی موٹر سائیکل 4 ہزار روپے مہنگی ہوئی ہے، قیمت 94ہزار 900روپے ہو گئی، نوجوانوں کا پسندیدہ 125cc سپیشل ایڈیشن موٹر سائیکل 5 ہزار روپے مہنگا ہو چکا ہے، قیمت 1 لاکھ 82 ہزار روپے مقرر کردی گئی . کمپنی کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا . . .

متعلقہ خبریں