اعظم سواتی اور میرے خلاف زیادتی پر مبنی الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس واپس ہونا چاہیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اعظم سواتی اور میرے خلاف الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس زیادتی ہے، کورکمیٹی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا، جمہوری معاشروں میں بات کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں این اے 133 ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات کے خدوخال سمیت تیاریوں پر بھی کورکمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی سے متعلق کورکمیٹی کو تفصیلی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے عوام کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی اعتماد میں لیا اور پارٹی امور پر ارکان سے مشاورت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ایک کروڑ آبادی کو براہ راست ریلیف دیا جائے گا، وزیراعظم مہنگائی کم کرنے سے متعلق پیکیج کا اعلان کریں گے، پنجاب میں شہروں کے میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا، میرے اور اعظم سواتی کےخلاف الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس زیادتی ہے۔ کور کمیٹی اجلاس میں کالعدم تنظیم پر بات نہیں ہوئی،وقت آنے پر کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے سے متعلق بتا دیا جائےگا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ناراضگی کا اظہار کیا، جمہوری معاشروں میں بات کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

57 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

1 hour ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

2 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

3 hours ago