ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 4 روپے بڑھ گئی،ماہرین معاشیات نے خوشخبری سنا دی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیے کو مزید تگڑا کردیا۔سعودی پیکیج کے بعد سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے بعد ڈالر

کی قدر مزید 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 60 پیسے کی کمی سے 172 روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔ماہرین معاشیات کے مطابق رواں ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ قرضوں کے اجرا کا معاہدہ طے پانے اور بعدازاں قرضوں کی قسط جاری ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں مزید نمایاں کمی کے امکانات ہیں۔

Recent Posts

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

7 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

17 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

32 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

43 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

54 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

1 hour ago