نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس کے بعد اب پورشن مکہ ٹاور کی باری، سندھ ہائی کورٹ نے ایک ماہ میں کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس کے بعد اب پورشن مکہ ٹاور کی باری، سندھ ہائی کورٹ نی4 منزلہ پورشن مکہ ٹاور کیخلاف ایک ماہ میں کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ نے پریڈی اسٹریٹ پر واقع مکہ ٹاور کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 500 اسکوائر یارڈ پر 4 منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی ہے۔ اوپن اسپیس کو بھی عمارت میں شامل کرلیا گیا۔ عدالت نے 4 منزلہ پورشن مکہ ٹاور کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پریڈی اسٹریٹ پر واقع مکہ ٹاور کیخلاف کارروائی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے کہ اب ہر کیس میں ایسا ہی فیصلہ ہوگا۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی بلڈنگ غیر قانونی ہوگی، سب گرانا پڑیں گی۔ عدالت عالیہ نے جس جس نے بھی بلڈنگ بنانے کی اجازت دی، سب افسران کے نام بھی طلب کرلیئے۔ عدالت نے استفسار کیا افسران زندہ ہیں یا مردہ، حاضر سروس یا ریٹائرڈ، سب کے نام بتائیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو عدالت نے ایک ہفتے میں ہر افسر کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ذمہ دار افسر کو انکوائری تک کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔ دوران سماعت عدالت ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہم ہوگئی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی صاحب، آپ کے ادارے کی کارکردگی صفر ہے۔ فیصلے دیتے ہیں مگر کوئی عمل نہیں ہوتا۔ بے شک ایس بی سی اے محکمہ پورا خالی ہو جائے، اب کارروائی ہوگی۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ڈی جی سے مکالمہ میں کہا کہ یہ بلڈنگز کیسے بن رہی ہیں جب بلڈنگز بنتی ہیں تو آپ کے افسران سو رہے ہوتے ہیں عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ بتائیں، ذمہ دار افسران کیخلاف کیا کارروائی کی جسٹس ظفر احمد راجپوت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے آپ کے افسران کیخلاف نیب کی کارروائی تک جا سکتے ہیں۔
آپ کے افسران کے اثاثے بھی چیک کروائیں گے۔ آپ نمائشی کارروائی کرکے رپورٹ جمع کروا دیتے ہیں۔ بتائیں، متعلقہ ذمہ دار افسران سیٹ پر ہیں یا ہٹا دیا گیا عدالت نے استفسار کیا مکہ ٹاور بلڈرز کیخلاف کیا کارروائی کی ڈی جی نے بتایا کہ بلڈر کیخلاف کارروائی آج کرلیں گے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کیا سو رہے تھی آپ یہاں اس لیے کھڑے ہیں کہ آپ کے افسر عمل نہیں کر رہے۔ صرف غیر قانونی جگہ توڑ دی جائے۔ ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ عمارت کے پلرز ایک ساتھ ہیں، پوری ہی عمارت متاثر ہوگی۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو حکم دیا کہ جو غیر قانونی ہے سب توڑیں، ایک ماہ میں رپورٹ دیں۔ عدالت نے ذمہ دار افسران کیخلاف انکوائری رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی۔

Recent Posts

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

2 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

9 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

16 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

26 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

31 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

41 mins ago