غیر ملکی کمپنی نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے پیشکش کرتے ہوئے جدید طریقے سے عمارت منہدم کرنے کا دعوی کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) غیر ملکی کمپنی نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے پیشکش کرتے ہوئے جدید طریقے سے عمارت منہدم کرنے کا دعوی کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی زیر صدارت نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق پیشکش پر انتظامیہ کا جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں پولیس اور ایس بی سی اے نمائندے ، کے ایم سی کے اعلی افسران ، این ای ڈی ،ایف ڈبلیو او نمائندگان شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے کچھ کمپنیز نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے غیر ملکی کمپنی کی پیشکش پر بھی غور کیا جائے گا، غیر ملکی کمپنی نے جدید طریقے سے نسلہ ٹاور منہدم کرنے کا دعوی کیا ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ جدید طریقے سے عمارت منہدم کرنے کیلئے کمپنی کو 1ماہ کا پری ورک درکارہے۔

خیال رہے کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت کو گرانے کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق کسی بھی کمپنی نے کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت گرانے کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، تمام کمپنیوں نے مینوئل طریقے سے عمارت کو توڑنے کے ٹینڈر جمع کرائے ہیں۔یاد رہے کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق کمیٹی قائم کی تھی ، کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بنائے گی۔

Recent Posts

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

4 mins ago

منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف…

5 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جاری، عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…

8 mins ago

کوہلو میں کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…

11 mins ago

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

16 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

17 mins ago