تاریخ میں اتنی نکمی حکومت نہیں آئی جو عوام کا جینا مشکل کر رہی ہی:راجہ پرویزاشرف

لاہور (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پوری طاقت اور جوش کیساتھ این اے 133کاضمنی الیکشن لڑ رہی ہے،تاریخ میں اتنی نکمی حکومت نہیں آئی جو عوام کا جینا مشکل کر رہی ہے . یہ ہر مسئلے کو یہ پیچیدہ بنا دیتے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں غیر یقینی ہے، پی ڈی ایم کیلئے دعا گو ہیں،اگر انہیں ہماری بات سمجھ آ جاتی تو حکومت فارغ ہو چکی ہوتی .

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،فیصل میر کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں . پیپلز پارٹی مہنگائی کیخلاف میدان عمل میں ہے،جان بوجھ کر ایسی پالیسیاں بناتے ہیں جن سے عوام کی مشکلات بڑھیں . انہوں نے مزید کہا کہ اسلم گل چٹان کی طرح پیپلز پارٹی . کیساتھ کھڑا ہے،انکے انتخاب سے پسے ہوئے طبقات کو تقویت ملیگی . این اے 133کا ووٹر پیپلز پارٹی کو جتوائے گی . ہمارا ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں سے مقابلہ ہے . اس موقع پر،میاں اظہر حسن ڈار، ودود ڈار،آصف بشیر بھاگٹ ،ذوالفقار علی بدر،عمر شریف بخآری نعیم دستگیر،ذکی چودھری،حافظ گل شیر،علامہ یوسف اعوان،امجد جٹ،رانا جمیل منج اور دیگر موجود تھے . راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ریکارڈ گواہ ہے ہمارے دور میں فصلوں کی سپورٹ پرائس بڑھائی گئی، اچھی اور بروقت منصوبہ بندی سے عوامی مسائل بڑھے . یہ کون سا معاہدہ ہے جس کا عوام کو پتہ ہے نہ پارلیمنٹ کو،پولیٹیکل پنڈولم کبھی ساکت نہیں رہتا،اس وقت عوام کے سامنے تین جماعتوں میں سے پیپلز پارٹی بہتر چوائس ہے . مفادات کیلیے جانیوالوں کیلیے واپسی کا راستہ نہیں . کیس ٹو کیس فیصلہ کرینگے،اپوزیشن پاکستانی عوام کے مفاد کی بات کرتی رہے گی . بجلی،پانی عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں،عوام کے پاس صرف ایک حل ہے کہ جتنی جلد ان حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں . تمام کارکن متحرک ہو چکے ہیں . ناراض ساتھی واپس آ چکے ہیں . صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے دعوے کہاں گئے ناکام ترین حکومت ہے . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کیا کہ پی ڈی ایم کیلئے دعا گو ہیں،اگر انہیں ہماری بات سمجھ آ جاتی تو حکومت فارغ ہو چکی ہوتی پیپلز پارٹی کے پاس صرف پرچی کا راستہ ہی . .

متعلقہ خبریں