تاریخ میں اتنی نکمی حکومت نہیں آئی جو عوام کا جینا مشکل کر رہی ہی:راجہ پرویزاشرف

لاہور (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پوری طاقت اور جوش کیساتھ این اے 133کاضمنی الیکشن لڑ رہی ہے،تاریخ میں اتنی نکمی حکومت نہیں آئی جو عوام کا جینا مشکل کر رہی ہے۔یہ ہر مسئلے کو یہ پیچیدہ بنا دیتے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں غیر یقینی ہے، پی ڈی ایم کیلئے دعا گو ہیں،اگر انہیں ہماری بات سمجھ آ جاتی تو حکومت فارغ ہو چکی ہوتی۔
ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،فیصل میر کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔پیپلز پارٹی مہنگائی کیخلاف میدان عمل میں ہے،جان بوجھ کر ایسی پالیسیاں بناتے ہیں جن سے عوام کی مشکلات بڑھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلم گل چٹان کی طرح پیپلز پارٹی۔

کیساتھ کھڑا ہے،انکے انتخاب سے پسے ہوئے طبقات کو تقویت ملیگی۔این اے 133کا ووٹر پیپلز پارٹی کو جتوائے گی۔ہمارا ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں سے مقابلہ ہے۔اس موقع پر،میاں اظہر حسن ڈار، ودود ڈار،آصف بشیر بھاگٹ ،ذوالفقار علی بدر،عمر شریف بخآری نعیم دستگیر،ذکی چودھری،حافظ گل شیر،علامہ یوسف اعوان،امجد جٹ،رانا جمیل منج اور دیگر موجود تھے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ریکارڈ گواہ ہے ہمارے دور میں فصلوں کی سپورٹ پرائس بڑھائی گئی، اچھی اور بروقت منصوبہ بندی سے عوامی مسائل بڑھے۔یہ کون سا معاہدہ ہے جس کا عوام کو پتہ ہے نہ پارلیمنٹ کو،پولیٹیکل پنڈولم کبھی ساکت نہیں رہتا،اس وقت عوام کے سامنے تین جماعتوں میں سے پیپلز پارٹی بہتر چوائس ہے۔مفادات کیلیے جانیوالوں کیلیے واپسی کا راستہ نہیں۔
کیس ٹو کیس فیصلہ کرینگے،اپوزیشن پاکستانی عوام کے مفاد کی بات کرتی رہے گی ۔ بجلی،پانی عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں،عوام کے پاس صرف ایک حل ہے کہ جتنی جلد ان حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں۔تمام کارکن متحرک ہو چکے ہیں۔ناراض ساتھی واپس آ چکے ہیں۔صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے دعوے کہاں گئے ناکام ترین حکومت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کیا کہ پی ڈی ایم کیلئے دعا گو ہیں،اگر انہیں ہماری بات سمجھ آ جاتی تو حکومت فارغ ہو چکی ہوتی پیپلز پارٹی کے پاس صرف پرچی کا راستہ ہی

Recent Posts

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

5 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

7 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

13 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

13 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

20 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

22 mins ago