انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں دوسرےکاروباری روز کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی سامنے آئی ہے . تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز ایسویسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں دوسرے کاروبار روز کے آغاز پر ڈالر ایک روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 170 روپے 29 پیسے کا ہو گئی .

واضح رہے گزشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.55روپے سے کم ہو کر171روپے اور قیمت فروخت171.65روپے سے کم ہو کر171.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.50روپے سے کم ہو کر171.20روپے اور قیمت فروخت172روپے سے کم ہو کر171.70روپے ہو گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے سے کم ہو کر196روپے اور قیمت فروخت199روپے سے کم ہو کر198روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 234روپے سے گھٹ کر232روپے اور قیمت فروخت236.50روپے سے گھٹ کر235روپے ہو گئی . . .

متعلقہ خبریں