اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں ذرا سا ریلیکس ہوئے تو میچ ہار سکتے ہیں۔
بابراعظم نے بتایا کہ بچپن سے ہی خواب تھا کہ دنیا کا بہترین کرکٹر بننا ہے، اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور اس میں تسلسل لانے کی کوشش کررہا ہوں۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی توقعات ہیں کہ ہم ہر میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جس سے الحمداللہ مجھے اعتماد ملتا ہے، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ میچ جیت کر مداحوں کو خوش رکھوں۔
بابر نے کہا کہ میرا اب یہی عزم ہے کہ ایک ایسی مضبوط ٹیم بنائی جائے جو پاکستان کا نام روشن کرے، بطور کپتان یہی کہوں گا کہ ہمیں اچھی کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگی کیونکہ آپ ایک بڑے ایونٹ میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں کسی بھی موقع پر ریلیکس نہیں ہوسکتے، اگر حریف ٹیم کو ذرا سا بھی مارجن ملا تو وہ آپ سے میچ لے جائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…