پی ڈی ایم بلوچستان کی تنظیم سازی مکمل، ملک نصیر شاہوانی صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی رہنماؤں کا اجلاس زیر صدارت جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتونخوامیپ کے عبدالرحیم زیارتوال، عبدالقہار خان ودان، مسلم لیگ ن جمال شاہ کاکڑ، نیشنل پارٹی رحمت صالح بلوچ، خورشید علی رند،بی این پی موسیٰ بلوچ، میر غلام نبی مری،جمعیت اہلحدیث عصمت اللہ سالم، مولوی حزب اللہ، جمعیت علماء اسلام مولانا سرور موسیٰ خیل، مولانا خورشید احمد نے شرکت کیں۔ اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی ڈھانچے کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصیر شاہوانی کو صوبائی صدر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ، پشتونخوامیپ کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان،نیشنل پارٹی کے رحمت اللہ صالح بلوچ، جمعیت علما ء اسلام کے مولانا سرور موسیٰ خیل، قومی وطن پارٹی کے جلیل بازئی اور بی این پی کے موسیٰ بلوچ نائب صدور کے طور پر منتخب کیئے گئے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے نیشنل پارٹی کے خیر بخش بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کیلئے نسیم اللہ اچکزئی، اہلحدیث کے حزب اللہ عثمانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیئے گئے۔سیکرٹری اطلاعات کیلئے پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے مقرر کیئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے پی ڈی ایم کے صوبائی ڈھانچہ کے اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ تندہی سے اپنے کام کو جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ رکن پارٹیاں پی ڈی ایم کے مشترکہ جلسوں میں مرکزی پی ڈی ایم کے 26نکاتی اعلامیہ کے اندر خصوصاً موجودہ صورتحال میں مہنگائی،بیروزگاری اور نااہل وسلیکٹڈ مسلط حکومت کے خلاف تحریک میں فعال رول ادا کرینگے۔ اور پی ڈی ایم کو ضلعوں کی سطح پر فعال بنانے میں اپنا مثبت تعمیری سیاسی جمہوری کردار ادا کرینگے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحاد ملک میں آئین کی بالادستی،پارلیمنٹ کی خودمختیاری، جمہور کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور ملک میں تاریخ کی بدترین مہنگائی،سخت ترین بیروزگاری سے اپنے عوام کو نجات دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی۔ ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے اور عالمی طور پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ملک کے اپوزیشن پارٹیوں کے سب سے بڑے اتحاد نے اپنے 26نکاتی اعلامیہ میں اس کا حل پیش کیا ہے عوام کی ذمہ داری ہے کہ مسلط نااہل حکومت سے نجات کیلئے اٹھ کھڑے ہو اور ملک میں جاری مہنگائی بیروزگاری کے عوامی ایشوز پر اپوزیشن کے جاری احتجاج میں شرکت کرکے جمہوریت پسندی اور وطن دوستی کاثبوت فراہم کریں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago