پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال خاران منتقل کر دیا گیا ہے . پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے سے 2 گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے . ادھر بلوچستان کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے خاران میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے . وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں . وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے . . .
(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خاران میں بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے .
خاران پولیس حکام کے مطابق خاران میں دھماکا چیف چوک کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا .
متعلقہ خبریں