اجلاس میں کالعدم جماعت سے مذاکرات اور حکمتِ عملی پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا . وزیراعظم کالعدم جماعت کے مارچ اور مطالبات سے متعلق اپنا موقف کابینہ کے سامنے رکھیں گے . کابینہ کے اجلاس میں کامرس، اطلاعات و نشریات کے شعبوں میں خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی . ونٹیج کار کی امپورٹ پر ایک بار پابندی اٹھانے کی منظوری، گھروں کی تعمیر سے متعلق 1973 کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی بھی منظوری دی جائے گی . آج کے اجلاس میں بریگیڈیر (ر) شجاع الحسن کی بہ طور سی ای او پاکستان اسٹیل ملز کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری اور شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور اور پمز کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے . وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کی تعمیر نو ، جنرل پاور جنریشن کمپنی، گدو کے چیف ایگیزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی . پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنیوں کے بورڈز میں ایکس آفیشو ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کا جائزہ لیا جائزہ گا . اجلاس میں لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کے سی ای او کو اضافی ذمہ داری سونپی جانےگی . فیسکو کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی . وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ چار سال کے لیے پاکستان انجیئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے ممبران کی نامزدگی،ای سی سی اور کابینہ لیجیسلیٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ سیکٹر ای 12 اسلام آباد کے ڈویلپمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ بھی لیا جائے گا . کابینہ کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے معاشی اعشاریوں پربھی بریفنگ دی جائے گی . . .
(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا .
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا .
متعلقہ خبریں