پاکستانی کرکٹرز کے ٹی شرٹ نمبرز اور ان کے پیچھے چھپے راز جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے الاٹ کیے جانے والے نمبرزکے پیچھے کی کہانی کیا ہے، پی سی بی نے گرین ٹیم کی ویڈیو بیان جاری کردی . پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری ویڈیو بیان میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، شعیب ملک، آصف علی اور حارث رؤف نے اپنے ٹی شرٹ نمبرز کے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے .

بابر اعظم شرٹ نمبر 56 کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹی شرٹ نمبر کے بارے میں بتایا کہ ان کے شرٹ نمبر 56 کے پیچھے کوئی راز نہیں، انکا کہنا تھا کہ پہلے 33 نمبر ملا تھا پھر 56 کا آپشن ملا تو میں نے 56 رکھ لیا، پہلے زیادہ اہمیت نہیں تھی نمبر کی لیکن اب یہ نمبر میرے کرکٹ کے سفر کا حصہ بن گیا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ اس نمبر کی ویلیو رکھوں اور اس کے مطابق ہی اسکور کروں، اس 56 نمبرسے اب بہت فخر محسوس کرتا ہوں . محمد رضوان شرٹ نبمر 16 وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بتایا کہ میرے 16 نمبر کی شرٹ کے پیچھے راز ہے انکا کہنا تھا کہ میرے کیرئیر کی سب سے پہلی اننگز میں ہارڈ بال سے16 رنز ہی بنائے تھے، اس کے بعد یہ نمبر میرے لیےبہت لکی ہوگیا، میری سالگرہ میں بھی چھ کا ہندسہ ہے، بیگم کی تاریخ پیدائش میں بھی 6 ہے، دونوں بیٹیوں کی تاریخ پیدائش میں بھی 1 اور 6 آتا ہے اس لیے 16 کو منتخب کیا ہوا ہے . شاہین آفریدی شرٹ نبمر 10 فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے 10 نمبر کے ٹی شرٹ کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے میرے شرٹ کا نمبر 40 تھا اور پیچھے شاہین لکھا تھا لیکن میری خواہش تھی کہ 10 نمبر مجھے ملے کیوں کہ لالہ میرے بچپن سے فیورٹ ہیں وہ یہ نمبر استعمال کرتے ہیں اورمیری خواہش تھی کہ جب میں پاکستان کے لیےکھلیوں تو میرا بھی شرٹ نمبر 10 ہو اور آفریدی نام اس پر لکھا ہو . انکا کہنا تھا کہ 2018 میں پی سی بی سے درخواست کی کہ 10 نمبر مجھے دیا جائے لیکن اس وقت شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ نہیں لی تھے لیکن اب ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے مجھے اس نمبر کی اجازت دی ہے اورشاہد آفریدی نے بھی کہا کہ اب شاہین یہ پہن سکتا ہے، لالہ کا شکریہ کیوںکہ اس نبمر کی شرٹ پہن کے جب بھی گراؤنڈ میں اُترتا ہوں تو فخر محسوس کرتا ہوں . فخر زمان شرٹ نبمر 39 لیفٹ ہینڈ بیٹسمین فخر زمان نے بتایا کہ وہ جب قومی ٹیم میں آئے تو انہیں آپشن ملا جس پرانہوں نے 39 نمبر منتخب کیا، انکا کہنا تھا کہ جب میں پہلی بار نیوی میں گیا تو وہاں مجھے جو کمرہ ملا اس کا نمبر 39 تھا تو میں نے سوچا 39 نمبر سے کچھ تو تعلق ہے اسی لیے اس نمبر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا . شاداب خان شرٹ نمبر 07 آل راؤنڈر شاداب خان نے بتایا کہ پہلے ان کا شرٹ نمبر 29 تھا لیکن اب انہوں نے 7 نمبر منتخب کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ یہ نمبر انہیں پسند ہے، محمد سمیع بھی یہ نمبر پہن کر کھیلتے تھے اب میں بہت خوش ہوں کہ مجھے یہ نمبر مل گیا ہے . شعیب ملک شرٹ نمبر 18 شعیب ملک نے بتایا کہ ان کا شرٹ نمبر 18 ہے اور اس کے پیچھے کوئی خاص کہانی نہیں ہے، انکا کہنا تھا کہ شروع ہی سے مجھے یہ نمبر ملا ایک دو بار تبدیل ہوا لیکن اب 18 نمبر ہی کے ساتھ کھیلتا ہوں اور اس کے پیچھے کوئی راز نہیں نہ کوئی وجہ ہے مجھے شروع سے ہی یہ نمبر ملا ہے . آصف علی شرٹ نمبر 45 گیم چینجر مشہورآصف علی نے بتایا کہ ان کا شرٹ نمبر 45 ہے اور اس کے پیچھے کوئی کہانی نہیں، انکا کہنا تھا کہ پی سی بی نے انہیں یہ نمبردیا اور اب میرا اس کے ساتھ ایک تعلق بن گیا ہے، مزید کہا کہ ہاں اب آٹوگراف کے ساتھ 45 ضرور لکھتا ہوں . فاسٹ بولر حارث رؤف شرٹ نمبر 150 فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتایا کہ پی سی بی نے انہیں 97 نمبر دیا تھا لیکن انہوں نےکہا کہ میں نے پی سی بی سے درخواست کی مجھے 150 نمبر دیا جائے کیوں کہ میری کوشش ہوتی ہے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائیں، اور اب مجھے سب 150 سے ہی جانتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں