ملکی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی کی پیشگوئی! (ن) لیگ کے 20 سے 25 اراکین اسمبلی کا پی ٹی آئی سے رابطہ، بیوروکریسی بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر عون عباس بپی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے 20 سے 25 ممبران رابطے میں ہیں۔92 نیوزکی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو تین سال سے بیوروکریسی بڑی پریشان تھی کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا اس لیے نیب میں ترامیم کا آرڈیننس لایا گیا۔صدر مملکت کسی پارٹی کا نہیں بلکہ فیڈریشن کا

نمائندہ ہوتا ہے اس لیے اس کو چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 20 سے 25 ممبران ہم سے رابطے میں ہیں۔دوسری جانب مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے نئی پیشگوئی کی ہے کہ سلیکٹر اب نماز پڑھیں، یہ مہینہ خطرناک لگ رہا ہے، یہ الیکٹڈ کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت گیا، اب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ محکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ الیکشن کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت چلا گیا ہے، سلیکٹر کو چاہیے اب نمازپڑھیں کیونکہ یہ مہینہ بہت خطرناک لگ رہا ہے۔ اب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی بیٹھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کپتان کا مستقبل بہت خراب جبکہ کھلاڑیوں کا مستقبل بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے، کچھ وزراء عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں، مشکل وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، جب کشتی ڈوبنے والی ہوتی ہے تو بھانہ بنا کر جاتے رہتے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہ تبدیلی کی ابتداء ہمیشہ بلوچستان سے ہوتی ہےپھر تبدیلی پنجاب اور اس کے بعد مرکز کی باری آنے والی ہے۔ پیپلزپارٹی اس بار پنجاب، کے پی کے اوربلوچستان سے بھی جیتے گی۔

Recent Posts

ماورا حسین نے مقبولیت کی دوڑ میں سنگِ میل عبور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی…

14 mins ago

اساتذہ انتہائی محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی ( قدرت روزنامہ )ورلڈ ٹیچر ڈے پر سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے…

25 mins ago

کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کی ضرورت ہے؟وزیرِ اعلیٰ سندھ کی صحافیوں کو بریفنگ

کراچی ( قدرت روزنامہ) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی…

33 mins ago

سدھارتھ شکلا کے معاملے میں غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی، شہناز گل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے…

34 mins ago

پی ٹی آئی جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا…

59 mins ago

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے…

1 hour ago