سیاسی جماعتوں کے بغیر نیبرہوڈ اور ویلج کونسل الیکشن غیر آئینی قرار

(قدرت روزنامہ)پشاورہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں کے بغیر نیبرہوڈ اور ویلج کونسل الیکشن کرانے کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف اکرام خان درانی، عنایت اللہ خان، خوشدل خان، مشتاق احمد خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواستوں کو جزوی طور پر منظور کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت 15 دسمبر کو صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی تھی۔

صوبائی محکمہ بلدیات کے خط میں الیکشن کمیشن حکام کو مطلع کیا گیا کہ 15 دسمبر کو نیبرہوڈ کونسل اور ویلج کے الیکشن ہوں گے جبکہ آئندہ سال 25 مارچ کو چیئرمین تحصیل گورنمنٹ کا انتخاب ہوگا۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

1 min ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

8 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

18 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

22 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

28 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

30 mins ago