اپنا کام کرو اور بکواس بند کرو۔۔۔ ہربھجن تنقید برداشت نہ کرسکے اور لگے صحافی خواتین سے بدتمیزی کرنے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئینٹی کے پہلے ہی میچ میں بھارت کے چھکے کیا چھڑائے، بھارتی کھلاڑی ہار برداشت ہی نہ کرسکے اور لگے آپے سے باہر ہونے . حال ہی میں ہربھجن کی ایک ٹوئٹ پر پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے ازراہِ مذاق لکھا کہ “میں مصروف تھا آپ کی باؤلنگ دیکھ رہا تھا جب لالا (شاہد آفریدی) نے آپ کو چار بالز پر چھ چھکے مارے تھے .

لیکن کرکٹ ہے لگ سکتا ہے مگر ٹیسٹ کرکٹ میں تھوڑا زیادہ ہوگیا تھا“ پاکستانی خواتین صحافی سے بدتمیزی ہربھجن سنگھ کو محمد عامر کی سچی بات کڑوی لگ گئی اور وہ لگے گالم گلوچ کرنے . ہربھجن نے محمد عامر سے بدتمیزی کی انتہاء کرتے ہوئے لکھا کہ “’عامر جیسے لوگوں کے لیے پیسہ ہی سب کچھ ہے عزت کچھ نہیں ہوتی، اپنے حمایتیوں کو بتاؤ کہ کتنا پیسا ملا . تم جیسے لوگوں سے بات کرتے ہوئے گھن آتی ہے جو اس کھیل کا وقار خراب کرتے ہیں‘ . عامر جیسے لوگوں کے لیے پیسہ ہی سب کچھ ہے ہربھجن سنگھ کی بدذبانی صرف محمد عامر تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ وہ پاکستانی خواتین صحافی سے بھی بدتمیزی سے بات کرنے لگے . جب پاکستانی صحافی اقراء ناصر نے ہربھجن کی گیند پر شاہد آفریدی کے چھکے لگانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ لو! تمھاری ادداشت کے لئے . اور ہاں! یہ ٹیسٹ میچ تھا“ تو ہربھجن نے ایک بار پھر اخلاقیات کی حدود توڑتے ہوئے اقراء کو ان پڑھ کہہ دیا . اس کے بعد اقراء نے ہربھجن کی بال پر یونس خان کی چھکا لگاتے ایک اور ویڈیو شئیر کی جس پر ہربھجن نے انھیں جعلی صحافی کہا . چل دفع ہوجا جب ہربھجن سے کچھ نہیں بن پڑا تو انھوں نے محمد عامر کی بال پر چھکا لگانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے محمد عامر کو ٹیگ کرکے لکھا کہ “چل دفع ہوجا“ جس کے جواب میں پاکستانی صحافی خاتون سمیرا خان نے جواب دیا “آج پوری سکھ برادری ہرھجن کی گفتگو پر شرمندہ ہوگی . جس کے جواب میں ہربھجن نے کہا کہ “مذہب کو درمیان میں نہیں لاؤ . اپنا کام کرو اور بکواس کم کرو“ لیکن سمیرا نے بھی منہ توڑ جواب دے کر کہا کہ ’ہمیشہ کی طرح بکواس آپ نے شروع کی، تو آپ سکون سے بیٹھیں اور میرے ملک کی خاتون پر حملے کرنا بند کریں . کرتار پور جاکر تھوڑی عاجزی سیکھیں“ . .

متعلقہ خبریں