یواے ای نے سعودی عرب کو نہ کر دی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر روایت توڑ کر اپنے پڑوسی اور علاقائی طاقت سعودی عرب کو چیلنج کیا ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق تیل کی پیداوار میں نمایاں ممالک کی تنظیم اوپیک کی ایک میٹنگ اوپیک پلس کے دوران ابو ظہبی نے سعودی عرب اور روس کی اس پیشکش کو مسترد کیا جس میں سنہ 2022 کے اواخر تک تیل کی پیداوار کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ یہ اختلاف عوامی سطح پر غیر معمولی انداز میں بیان کیا گیا اور اس پیشکش کو ‘متحدہ عرب امارات سے ناانصافی قرار دیا گیا۔اس دوران

سعودی عرب نے نئی ایئر لائن متعارف کرانے کا اعلان کیا جو اماراتی ایئر لائن ایمریٹس کا مقابلہ کرے گی جبکہ سعودی شہریوں پر متحدہ عرب امارات جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔بی بی سی کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک کے لیے نئے برآمدی قوانین کے اعلان کو متحدہ عرب امارات کے مفاد کے لیے بڑا دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسے دونوں ملکوں میں تناؤ کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔علاقائی اتحادیوں کے درمیان یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے کہ جب دونوں قطر سے اپنے تعلقات بحال کرنے جا رہے ہیں۔ قطر اور سعودی عرب میں اختلافات کے بعد متحدہ عرب امارات کے بھی قطر سے تعلقات خراب ہوئے تھے۔سعودی عرب نے تیل کی سپلائی کو محدود کرنے کی پیشکش کی جس کی متحدہ عرب امارات نے مخالفت کی۔ سعودی عرب نے ‘سمجھوتے اور سمجھداری سےفیصلے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کی پیشکش پر ‘ایک ملک کے علاوہ تمام اراکین متفق ہیں۔

Recent Posts

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

10 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

18 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

25 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

32 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

40 mins ago

کیا خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا؟ افغان ناظم الامور کا اہم بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست…

49 mins ago