پیسے دیتا ہوں، بھوک ختم کریں: دنیا کے امیر ترین شخص کی بڑی پیشکش۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس وقت دنیا بھر میں82کروڑ سے زائد افراد بھوک اور کم خوراکی کا شکار ہیں، گزشتہ دو برسوں میں یہ تعداد بین الاقوامی سطح پر مسلح تنازعات اور جنگوں کی وجہ سے مزید بڑھی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ بھوک اور فاقہ کشی کی صورت حال کے اسباب میں صرف جنگیں، مسلح تنازعات ہی شامل نہیں بلکہ اس عمل میں مہاجرت، ترک وطن اور زندہ رہنے کے لیے نقل مکانی بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے عالمی ادارہ خوراک کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ رقم وہ ادا کریں گے لیکن عالمی ادارہ خوراک مجھے دنیا سے بھوک ختم کرنے کا طریقہ کار بتائے۔ایلون مسک نے عالمی ادارہ خوراک کو یہ چیلنج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ خوراک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دنیا بھر میں بھوک کا مسئلہ ختم کرنے کے لیے 6 ارب ڈالرز کی خطیر رقم درکار ہے۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے یہ بیان پڑھنے کے بعد کہا کہ وہ عالمی ادارہ خوراک کو 6 ارب ڈالرزدینے کے لیے بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس رقم کے لیے ٹیسلا کمپنی میں اپنے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز فوری طور پر فروخت کردیں گے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ عالمی ادارہ خوراک یہ بتا دے کہ وہ بھوک کا مسئلہ کیسے حل کرے گا؟ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ جو رقم وہ دیں گے اس کے حساب کی جانچ پڑتال آزادانہ طور پر کی جائے گی تاکہ عوام الناس کو مکمل طور پر آگاہی رہے کہ دیے جانے والے 6 ارب ڈالرز کہاں اور کیسے خرچ کیے گئے ہیں؟

Recent Posts

اداکارہ مریم نفیس لندن میں کیسا وقت بِتا رہی ہیں؟ جانیے دلکش تصاویر کی زبانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف و باصلاحیت ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان مریم…

4 mins ago

خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں کی وجوہات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو پر خصوصی ریسرچ نیوز اسٹوریز پر کام…

23 mins ago

چینی قونصل جنرل کی جانب سے گوادر میں مختلف جگہوں پر سولر لائیٹس کی تنصیب

گوادر(قدرت روزنامہ)چین کے قونصل جنرل کی طرف سے گوادر کے عوام کیلئے مختلف جگہوں پر…

57 mins ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

1 hour ago

پنجگور، عبدالباسط مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج، زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی خاران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور میں خاران کے رہائشی…

1 hour ago

وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ وسائل میں رہتے…

1 hour ago