قسمت ہوتوایسی۔۔۔ایک جیسے نمبرز کی 20 لاٹریاں خریدنے اور تمام میں انعام جیتنے والا خوش نصیب شخص کون ہے؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)مشہور کہاوت ہے کہ ‘ دینے والا جب بھی دیتا ہے، چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، ایک امریکی شخص پر یہ کہاوت سچ ثابت ہوگئی ہے۔امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ولیم نیول نامی شخص نے قرعہ اندازی کیلئے 20 ایک جیسے نمبر والے ٹکٹ خریدے اور خوش قسمتی سے 20 کے 20 میں وہ انعام جیت گیا۔رپورٹس کے مطابق ولیم نیول نے 20 لاٹری ٹکٹ جیت کر مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر (یعنی ایک کروڑ 71 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی انعامی رقم جیت لی۔

ولیم نے مقامی حکام سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ لاٹری ٹکٹ اپنے گھر کے پاس سے خریدتے تھے لیکن اس بار 23 اکتوبر کو انہوں نے 20 ٹکٹ آن لائن خریدے۔ولیم نے 4 ہندسوں والی قرعہ اندازی کے 20 ٹکٹ خریدے تھے اور تمام ٹکٹس کیلئے ( 1-1-4-5 ) نمبرز کا ہی انتخاب کیا۔ خوش قسمتی سے اس نمبر پر لاٹری نکل آئی اور انہیں فی لاٹری 5 ہزار ڈالر ملے۔ورجینیا میں ایسا واقعہ پہلی بار دیکھنے میں نہیں آیا، ایک سال قبل بھی ورجینیا سے ہی تعلق رکھنے والے شخص نے ایک قرعہ اندازی کیلئے 25 ایک جیسے نمبر والے ٹکٹ خریدے اور تمام 25 لاٹریوں میں وہ انعام جیت گیا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

40 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

47 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

56 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago