لاہور کی سڑکوں پر ڈیرن سیمی کے پوسٹرز آویزاں

لاہور (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے ڈیرن سیمی کے پوسٹرز لاہور کی سڑکوں پر آویزاں ہیں . 2012ء اور 2016ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والے 37 سالہ ڈیرن سیمی کے پاکستان میں موجود ایک مداح نے اُن کی اس جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں ڈیرن سیمی کو اپنا برانڈ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے .

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’لاہور میں تو آج ہر جانب ڈیرن سیمی ہی دِکھ رہے ہیں‘ . ڈیرن سیمی نے مداح کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ’ آپ میرے برانڈ کی خریداری یقینی بنائیں ‘ .

. .

متعلقہ خبریں