رضوان کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی بلے بازو وکٹ کیپر محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میں رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے . قومی کرکٹر محمد رضوان نے نمیبیا کیخلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے .

محمد رضوان کا اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائےجبکہ وہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سےٹی ٹوئنٹی میں صرف 4 رنز کی دور پر ہیں . کرس گیل نے 2015 میں 1665 رنز بنائے تھے . دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا . بابراعظم نے بطور کپتان 14 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جب کہ بھارتی کپتان کی 13 نصف سنچریاں ہیں . . .

متعلقہ خبریں