اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں نمیبیا کوبھی شکست دے دی۔پاکستان نے 20اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پرنمیبیا کو 190رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، چوتھے میچ میں بھی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری۔مائیک وان 4 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔نمیبیا کا اسکور 55 رنز پہنچا تو اسٹیفن بارڈ 29
رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔نمیبیا کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری ،کپتان اراسمس 15 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے جبکہ کریگ ویلئمز 40 رنز بناکر شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے تینوں میچزمیں بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان شکست دی تھی اورگروپ بی میں پاکستان 6 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر جبکہ دوسرے نمبر پر افغانستان موجود ہے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…